ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئی تعلیمی پالیسی کے ضمن میں کلبرگی میں آل انڈیا تعلیم بچاؤکمیٹی کی تشکیل

نئی تعلیمی پالیسی کے ضمن میں کلبرگی میں آل انڈیا تعلیم بچاؤکمیٹی کی تشکیل

Tue, 05 Oct 2021 11:16:26    S.O. News Service

کلبرگی ، 5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍راست)  آل  انڈیا سیو ایجوکیشن کمیٹی کا ایک اجلاس ہندی پرچار سبھا کلبرگی  میں 3اکتوبر کو منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ملک کی نئی تعلیمی پالیسی پر غور کیا گیا۔ القمر ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ  کے کار گزار صدر ممتازماہر تعلیم جناب اسد علی انصاری  سابق صدر نشین وقف بورڈ  کلبرگی  اس موقع پر آل انڈیا سیو ایجوکیشن کمیٹی کی نئی مجلس بھی تشکیل دی گئی۔ ڈاکٹر رمیش لندنکرنے اس کمیٹی کاضلعی صدرمنتخب کیا گیا نے اس اجلاس کی صدارت کی۔ ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر امبا راؤ اپلائنکر (وظیفہ یابپروفیسرسوشیالوجی)  ممتاز قلمکار و وظیفہ یاب پروفیسر کاشی ناتھ امبلگی، کلبرگی  یونیورسٹی، رامنا ابراہیم پور، آر کے ویر بھدرپا، اساتذہ اور دیگر دانشوران نے بھی اس اجلا س میں شرکت کی۔ممتاز کانگریسی قائد مسٹر افضال محمود بھی اس اجلاس سے خطاب کیا۔


Share: